بھارت: دیویوں ، دیوتاؤں کی مارکیٹ میں کورونا دیوی بھی آگئی

347

بھارت کے دیہاتیوں نے “کورونا دیوی” سے کورونا وبا کے خاتمے کیلئے پراتنا شروع کردی ہے۔

اتر پردیش کے شکلا پور گاؤں کے باسی کورونا دیوی سے اس امید کے ساتھ پراتنا کر رہے ہیں کہ خدائی مداخلت مہلک وبا کو ختم کردے گی۔

شمالی ریاست کے عقیدت مندوں نے رواں ہفتے ہیں پیلے رنگ کی دیوار میں ایک بُت تراشا ہے جسے کورونا دیوی کا نام دیا گیا ہے۔ یہاں آکر اس دیوی کی پوجا ، اس کے قدموں میں پانی اور پھول چڑھائے جاتے ہیں۔

ایک پجاری جس کا نام سنگیتا ہے ، نے کہا ، “شاید اس دیوی کی برکات سے ، ہمارے گاؤں والے محفوظ ہوجائیں۔”