ٹیسٹ چیمپئن شپ میں انعامات کا اعلان، فائنل جیتنے والی ٹیم کو کتنے لاکھ ڈالر ملیں گے

272

دبئی: آئی سی سی نے پہلی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں انعامات کا اعلان کر دیا، فائنل جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر اور رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر انعام سے نوازا جائے گا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ابتدائی ایڈیشن کا فائنل 18 جون سے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ساوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا، چیمپئن شپ کیلئے آئی سی سی نے انعامی رقم کا اعلان کردیا، فاتح سائیڈ کو 16 لاکھ ڈالر کے ساتھ ٹیسٹ چیمپئن شپ گرز بھی دیا جائے گا۔ہارنے والی ٹیم کو بھی 9 سائیڈز میں دوسرے نمبر پر رہنے کی وجہ سے 8 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ اسٹیڈنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ٹیم کو 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر ملیں گے، چوتھے نمبر کی ٹیم 3 لاکھ 50ہزار ڈالر پائے گی، پانچویں نمبر پر رہنے والی ٹیم کو 2لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ باقی 4 ٹیموں کو ایک ایک لاکھ ڈالر انعام دیا جائیگا۔واضح رہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان ٹیم کا پانچواں نمبر ہے۔