مون سون بارشیں:انتظامیہ نالوں کی صفائی میں ناکام ہے،حافظ نعیم الرحمن

340
جماعت اسلامی کا ”حقوق کراچی کارواں“ 20مارچ سے شروع  کرنے کا اعلان

کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کی پیش گوئی کے باوجود ندی نالوں کی صفائی نہ مکمل ہونا صوبائی حکومت کی واضح نااہلی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ گزشتہ سال کی بارشوں سے ہونے والے نقصانا ت کی تلافی اب تک نہیں کی جاسکی ہے، ہر سال کی طرح اس سال بھی مون سون موسم میں ابھی تک ندی نالے صاف نہ ہو سکے جس کے باعث ابر رحمت شہریوں کے لئے زحمت بننے کا خطرہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون بارشوں کی اطلاع کے باوجود سندھ حکومت اور کے ایم سی کی جانب سے نالوں کی صفائی کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کے بجائے صرف زبانی جمع خرچ اور دعوے کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال ہونے والی بارشوں کے بعد تینوں حکومتی جماعتوں نے مشترکہ اجلاس میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا اور آئندہ کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کافیصلہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود گزشتہ بارشوں سے پیدا ہونے والے مسائل تاحال اب تک حل نہیں ہوسکے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی،ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی تینوں حکومتی جماعتوں نے مل کر کراچی شہر کو تباہ کردیا ہے، حکمران جماعتیں ہوش کے ناخن لیں اور مون سون بارشوں سے قبل ندی نالوں کی مکمل صفائی کے انتظامات کو ممکن بنائیں تاکہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی شہری نقصان سے بچ سکیں۔