سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پروموشن ویکسین کے بعد ملے گی، وزیر اطلاعات سندھ

318
شیخ رشید کی خانہ بدوشی کی سیاست اور وزارت کا سورج ڈھل رہا ہے، ناصر شاہ

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پروموشن ویکسین کے بعد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہناتھاکہ کورونا وبا سے بچنے کے لیے ویکسین اہم ترین ہتھیار ہے اور سندھ حکومت کی کوشش ہے ویکسین ہر شہری کو لگے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت ویکسین کے لیے سہولت فراہم کررہی ہے جبکہ سندھ حکومت نے تمام ملازمین کو ویکسین لگوانے کا پابند کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ویکسین لگوانے کے حوالے سے آگاہی مہم کے پروگرام بنا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف قانون سازی کررہے ہیں جبکہ آج پانچ ویکسی نیشن سینٹر کے ایم سی کے تعاون سے بنائے گئے ہیں اور بغیر ویکسین کے سرٹیفکیٹ اجرا کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس ایکسپو سینٹرمیں بغیرویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنےکی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ شخص کیخلاف آئی جی، وزارت داخلہ کو سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کوروناکیخلاف جاری کسی کام میں کوئی کرپشن اور نااہلی برداشت نہیں کریں گے جب کہ ڈرائیونگ لائسنس کیلئے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دی۔