نیٹو ‘چین خطرہ نظریے’ کو پھیلانے سے باز آجائے، بیجنگ

589

یوروپی یونین میں چینی وفود نے نیٹو سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ‘چین خطرہ نظریے’ کو بڑھا چرھا کر ظاہر کرنے سے باز آئیں۔

رائٹرز کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی سربراہی میں جی 7 اجلاس میں نیٹو کے رہنماؤں نے چین کیخلاف مشترکہ موقف اپنایا تھا۔

نیٹو کے رہنماؤں نے کہا تھا کہ چین کے عزائم اور پالیسیاں بین الاقوامی نظم اور اتحاد کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

جوبائیڈن نے اپنے ساتھی نیٹو رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ سرد جنگ کے دوران سوویت یونین سے یورپ کے دفاع کے لئے متحد ہوئے تھے۔ اب چین کی آمریت اور بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کیخلاف کھڑے ہوں۔

چین نے ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو کی جانب سے ایسے بیانات کا مقصد چین کی عالمی سطح پر پرامن کوششوں اور ترقی پذیر پالیسیوں کی تذلیل کرنا ہے۔ نیٹو نے بین الاقوامی صورتحال کا غلط تجزیہ کیا ہے۔ اور اس قسم کے بیانات نیٹو کی سرد جنگ ذہنیت کا پتہ دیتے ہیں۔