ملک میں برامدات نیب کی وجہ سے بڑھ رہی ہے،  چیئرمین نیب

304

لاہور: چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہےکہ  ملک میں برامدات نیب کی وجہ سے بڑھ رہی ہے، کرپشن اور نیب ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین نیب نے کہا کہ پلی بارگین اپنی مرضی سے نہیں کرتے،فائنل آرڈرعدالت کا ہوتاہے،سپریم کورٹ نیب آرڈیننس کا ایک ایک لفظ دیکھ چکی ہے۔

جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کوئی ایک سرمایہ کار دکھا دیں جس نے نیب کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں کی، نیب لوگوں کو تحفظ فراہمی کا ادارہ ہے، ہم نے ہم مگرمچھوں کو پکڑا ہوا ہے،میڈیا حقیقی سرمایہ کار اور ڈکیت میں فرق رکھے۔