ایف اے ٹی ایف: حکومت کا درآمدات وبرآمدات کی کڑی نگرانی  کا فیصلہ

314

حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر درآمدات اور برآمدات کی کڑی نگرانی  کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے فنانس بل میں منی لانڈرنگ میں ملوث درآمد اور برآمد کنندگان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

فنانس بل کے مطابق درآمدات اور برآمدات کے غلط اعداد وشمار پر جرمانہ عائد ہوگا، پہلی بار درآمد اور برآمد کنندگان پر 50 ہزار روپے تک جرمانہ عائد ہوگا۔

فنانس بل میں مزید کہا گیا ہے کہ دوسری بار درآمدات اور برآمدات میں ہیرا پھیری پر 5 لاکھ جرمانہ ہوگا، اعداد وشمار کی درستگی کے لیے اسسٹنٹ کلیکٹر سےسرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔

،