نیپرا نے کے-الیکٹرک کو بجلی مہنگی کرنے سے روک دیا

173

اسلام آباد: کراچی کے شہریوں پر سے خطرہ ٹل گیا، نیپرا نے کے-الیکٹرک کو بجلی مہنگی کرنے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق کے-الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی 6 روپے 31 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا نے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر کردیا۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ یہ بوجھ بہت زیادہ ہے اس سے صارفین متاثر ہوں گے، مئی اور جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں بھی جمع کرائیں، مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ سے صارفین پر کم بوجھ پڑے گا۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ جولائی میں دوبارہ سماعت ہوگی جس میں حتمی فیصلہ کریں گے۔