اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

799

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برسنے اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق جڑواں شہروں اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں گزشتہ رات اور آج الصبح ہونے والی بارش کے باعث گرمی کی شدت کم ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش راولپنڈی، اوکاڑہ اور اسلام آباد میں ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے لاہور اور دیگر شہروں میں بھی بارش کی پیشگوئی کردی، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ میں بادل برسنے کا امکان ہے۔