ملک میں کورونا سے مزید 59 مریض انتقال کر گئے

381

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 59 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 782 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 59 مریض انتقال کرگئے جب کہ 838 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 43 ہزار 27 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 40 ہزار 929 ہے۔ اب تک 8 لاکھ 80 ہزار 316 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 196 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 6 ہے۔ صوبے میں 10 ہزار 548 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 22 ہزار 642 مریض صحت یاب ہوئے۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 663 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 318 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 256 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 89 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 205 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 3 ہزار 492 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 234 اموات اور 1 لاکھ 28 ہزار 479 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 170 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 544 ہے۔ اسلام آباد میں 773 اموات ہوچکیں۔ 79 ہزار 853 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 26 ہزار 275 جب کہ فعال کیسز کی 962 ہے۔ صوبے میں 294 اموات ہوچکیں۔ 25 ہزار 19 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 791 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 500 ہے۔ آزاد کشمیر میں 569 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 722 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 727 جب کہ فعال کیسز 107 ہے۔ گلگت بلتستان میں 108 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 512مریض صحت یاب ہوئے۔