پروفیسر شاہدہ پروین کا گورنمنٹ نیو علی گڑھ ڈگری کالج کا دورہ

238

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈوآدم کے تاریخی ادارے گورنمنٹ نیو علی گڑھ ڈگری کالج میں ڈائریکٹر کالجز شہید بے نظیر آباد پروفیسر شاہدہ پروین ابڑو کا اچانک دورہ.ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شہید بے نظیر آباد ارشاد اوٹھو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز قمر کیریو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز عطا سیال ان کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر کالجز جوکہ انتہائی متحرک اور تعلیم دوست آفیسر ہیں اپنے دورے میں انہوں نے کلاسسز، لیبارٹریز، لائبریری، گراؤنڈز کا دورہ کیا. ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کا مسٹر رول چیک کیا تمام اسٹاف کی حاضری، ریگولر کلاسسز چلانے، لیبارٹریز کو مینیج کرنے اور لائبریری کو کمپیوٹرائز کرانے پر پرنسپل گورنمنٹ نیو علی گڑھ ڈگری کالج ٹنڈوآدم پروفیسر قربان علی سیال کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ اس وسیع و عریض اور تاریخی بوائزکالج میں ایک خوبصورت اور کشادہ آڈیٹوریم ہال اور مزید کلاسسز کی ضرورت ہے جس کے لیے انہوں نے اپنی بھرپور کوشش کو بروئے کار لانے کا وعدہ کیا۔کالج کے پرنسپل پروفیسر قربان علی سیال و سینئر پروفیسرز نظام الدین سومرو، محمد یونس جٹ، حبیب اللہ شاہ، سینئر لائبریرین محمد ایوب خیبر، اسٹاف سیکرٹری /فوکل پرسن بوائز کالج احمد بلال غوری نے ڈائریکٹر کالجز کو بریف کیا۔انہوں نے کہا کہ نیو علی گڑھ بوائز ڈگری کالج ریجن کے بہترین کالجز میں سے ہے یہاں پر جن سبجیکٹس میں ٹیچنگ اسٹاف کی کمی ہے اس کو پورا کرنے کے لیے میں اپنی بھرپور کوشش کروں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ کامرس کی طرح باقی سبجیکٹس میں بھی کالج کو پوسٹ گریجویٹ کرایا جائے۔