سندھ میں ن لیگ کو قوم پرستوں کے حوالے کردیا ہے ،اکبر علی

176

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن حیدرآباد کے نائب صدر اکبر علی شاہ نے کہاکہ مسلم لیگ ن کو سندھ میں قوم پرستوں کے حوالے کردیا گیا ہے حیدرآباد ڈویژن کے صدر نور علی سومرو قوم پرست شخص ہے جو کہ قوم پرست تنظیم سے بھتا خوری‘لوٹ مار کرنے پر نکالا گیا تھا ایک سازش کے تحت مسلم لیگ ن کے نظریاتی سینئر کارکنان کو نظر انداز کرکے تنظیم کو تباہ کرنے کے ایجنڈے پر عمل کیاجارہاہے ۔