وفاقی حکومت تعلیم کی بہتری کے لیے کام کررہی ہے، اسامہ خان یوسفزئی

160

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ سینٹرل ریجن سندھ کے صدر اسامہ خان یوسفزئی نے نذیر خان، آصف شاہ ودیگرکے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت نے وفاقی یونیورسٹی دی ہے، سندھ حکومت اس کی این او سی نہیں دے رہی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت تعلیم کی بہتری کے لیے کام کررہی ہے طلبہ کو اسکالر شپ دی گئی جبکہ نوجوانوں کو روز گار کے لیے قرض دیے جارہے ہیں، جس سے وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت نے عوام کے لیے دیگر ترقیاتی اسکیمیں بھی دی ہیں، جن پر کام جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک ریاض بحریہ ٹاؤن کے نام سے قدیم گوٹھوں کی زمینوں پر قبضہ کررہا ہے، جس میں سندھ حکومت اس کا ساتھ دے رہی ہے۔