تھر میں شنگھائی الیکٹرک کے تحت ویکسی نیشن مہم شروع

353

تھر(پ ر)شنگھائی الیکٹرک کے تحت تھر بلاک ون میں کورونا سے بچائو کیلیے میگا ویکسنیشن مہم شروع کردی گئی، سی پیک منصوبے سے وابستہ پانچ ہزار ایمپلائز کی ویکسینشن کی جائے گی۔ گزشتہ روز مہم کا افتتاح کیا گیا۔ اس سلسلے میںایس ایس آر ایل کے چیئرمین وانگ زائوفن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ وبا کے باعث دنیا بھر میں امور زندگی اور کاروبار بری طرح متاثر ہواہے ایمپلائز کی حفاظت کیلیے مہم شروع کی گئی ہے جس کے تحت چار سو ملازمین کی روزانہ ویکسینشن کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورکرز کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے کراچی سے ماہر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی ٹیم محکمہ صحت کے تعاون سے مہم میں شامل کی گئی ہے۔ اس موقع پر شنگھائی الیکٹرک اور محکمہ صحت کے آفیشلز بھی موجود تھے۔