منتظم جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کا باگڑجی کا تنظیمی دورہ

211

سکھر( نمائندہ جسارت ) منتظم جمعیت طلبہ عربیہ صوبہ سندھ اور جماعت اسلامی کے ذمے داران نے باگڑ جی کا تنظیمی دورہ کیا، منتظم جمعیت طلبہ عربیہ صوبہ سندھ مولانا فرید احمد،امین جمعیت طلبہ عربیہ صوبہ سندھ مولانا حذیفہ احمد،ناظم تنظیم بزمِ قرآن صوبہ سندھ مولانا عبد الباسط،امیر جماعت اسلامی سکھرمولانا سلطان احمد لاشاری، نائب امیر ضلع سکھررضااللہ گھمرو،نائب قیم جماعت اسلامی سکھر مولانا نذیر احمد تنیو، امیر جماعت اسلامی باگڑجی حفیظ اللہ جمالی،منتظم جمعیت طلبہ عربیہ سکھرحافظ واجد حسین گھمرونے مدرسہ نورالہدیٰ عربیہ اسلامیہ باگڑجی کا دورہ کیا، مہتمم مدرسہ نور الہدی حافظ میرہزار لاشاری اور دیگر معلمین و طلبہ نے ان کا خیر مقدم کیا، اس موقع پر انہوںنے طلبہ و طالبات کی اسمبلی میں بھی شرکت کی، طلبہ و طالبات نے اسمبلی میں تلاوت قرآن پاک،حمد و نعت،قومی ترانہ و دعا کی، ذمے داران نے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی اور خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے طلبہ سے خطاب بھی کیا اور دعا کرائی،اللہ تعالیٰ ادارے کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین