گڑھی تیغو میں کامیاب آپریشن کیلئے کچے راستے رکاوٹ ہیں،تنویر حسین

249

شکارپور (نمائندہ جسارت) گڑھی تیغو کے کچے میں ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن کے حوالے سے ایس ایس پی تنویر حسین تنیو کی صحافیوں سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی تنویر حسین تنیو کی موجودگی میں دو مغوی بازیاب، تین مغویوں کی بازیابی کا امکان ہے،تھانوں پر ہدایات جاری کہ بے قصوروں کے خلاف مقدمات درج نہ کیے جائیں ، جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری یقینی بنائی جائے ، مرہم رکھنے نہیں بلکہ جرائم کے اسباب اور جڑ سے خاتمے کے لیے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ گڑھی تیغو ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن میں دو اہلکاروں اور ایک فوٹو گرافر کی شہادت کے بعد کچے میں کیمپ قائم، داخلی و خارجی راستوں پر آنے جانے والوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے ، ایس ایس پی تنویر حسین تنیو نے کہاکہ ویزے پر گئے ہوئے اہلکاروں اور جہاں اضافی نفری ہے ان سے کام لیا گیا ہے، کچھ کو تھانوں پر اور کچھ کو گڑھی تیغو کے کیمپوں پر بھیج دیا گیا ہے ، شکارپور میں نفری کی کمی اور سہولیات کا فقدان کے باعث پولیس کو کام کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، میں نے اپنی رکمینڈیشن میں دو ہزار نوجوانوں کو بھرتی کرکے فوج سے ٹرینگ کرانے اور ان کو تھانوں پر تعنیات کرنے کی سفارش کی ہے ، اگرکوئی وہاں تبادلہ کرنا چاہے گا تو اس کی نوکری ختم ہوجائے گی ، گڑھی تیغو میں آپریشن کے لیے مواصلات کی ضرورت ہے ، گڑھی تغیو کا علاقہ ساڑے چھ اسکوائر کلومیٹر بنتا ہے ، اگر وہاں سڑکیں بنالی جائیں تو پولیس کو کام کرنے میں آسانی ہوگی ، جبکہ کسی بے قصور پر مقدمہ درج ہوتا ہے تو وہ رپوشی اختیار کرلیتا ہے اور یوں جرائم کی دنیا میں داخل ہوجتا ہے ، چک کے دو مغوی بسم اللہ مہر ، حبیب اللہ مہر بازیاب ہوچکے ہیں جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سونہارو پہوڑ عنایت اللہ اور نقیب اللہ پٹھان کے بازیاب ہونے کے امکان ہیں ، علاوہ ازیں شکارپور ضلع کے مختلف تھانوں نے کارروائی کرکے قتل ، اغوا ، ڈکتی ، جان سے مارنے کی دھمکیاں ، تشدد، موٹرسائیکل چوری، جھگڑوں اور منشیات رکھنے کے الزامات میں مطلوب ملزمان ہمایوں تھانے کی پولیس نے اشتہاری ملزم علی حیدر ولد غلام نبی عر ف محمد بخش معرفانی، لکھیدر تھانہ کی پولیس نے اغوا کی واردات میں ملوث ہونے کے الزا م میں ذیشان عرف عارف خان شر کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ تھانہ کرن پولیس نے جان سے مارنے کی دھمکیوں کے مقدمے میں مفرور عبدالغنی رند کو گرفتار کرلیا ہے ، تھانہ ماڑی پولیس نے ڈکتی و تاوان میں مطلوب وقار ولد منظور جونیجو کو گرفتا ر کرلیا ہے، تھانہ مدیجی پولیس نے ڈکتی کے الزا م میں کوڑل ڈھانی ، رستم تھانہ پولیس نے موٹرسائیکل چوری کے الزام میں جوکہ کندھ کو ٹ پولیس کو مطلوب تھا اشتہاری علی خان ولد محمد ابراہیم چاچڑ کو گرفتار کیا ہے، تھانہ تاجو دیرو نے جمپیر پولیس کو جھگڑے میں مطلوب مفرور ملزم عاشق جونیجو کو گرفتار کیا ہے ، اور تھانہ مدیجی پولیس نے 11 سو گرام چرس رکھنے کے الزام میں گلشیر شیخ کو گرفتار کیا ہے۔