یوئیفا یورپین چیمپئن شپ میں ہالینڈ، آسٹریا اور انگلینڈ نے میچ جیت لیے

100

 

ایمسٹرڈیم (جسارت نیوز)یورپین فٹ بال چیمپئن شپ میں ہالینڈ نے یوکرین، آسٹریا نے مقدونیہ اور انگلینڈ نے کروشیا کو شکست دے دی۔ یوئیفا کے زیر اہتمام یورپین چیمپئن شپ کے جوہن کروزف ارینا اسٹیڈیم، ایمسٹرڈیم میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں ہالینڈ نے یوکرین کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے ہرایا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے وجلنڈم، ویگورسٹ اور ڈم فریز نے ایک، ایک گول کیا۔ نیشنل ارینا بخارسٹ میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں آسٹریا نے مقدونیہ کو ایک کے مقابلے میں3 گول سے شکست دی۔ آسٹریا کی طرف سے لینر، گریگوریٹس اور آرنائوٹوچ نے ایک، ایک گول کیا۔ ویمبلے ا سٹیڈیم، لندن میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں انگلینڈ نے کروشیا کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0 سے کامیابی حاصل کی۔ ا سٹرلنگ کا واحد گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔