حسن علی کا وطن واپسی کا فیصلہ موخر،باقی میچز کھیلنے کا فیصلہ

151

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے اہل خانہ سے مشاورت کے بعد پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔2 روز قبل فاسٹ بولر حسن علی نے پی ایس ایل کا بائیو سیکیور ببل چھوڑ کر وطن واپسی کا فیصلہ کیا تھا،اس حوالے سے حسن علی کا کہنا تھا کہ اہم وجوہات کی بنا پر میں پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز سے دستبردار ہورہا ہوں، فیملی مسائل کے باعث وہ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی نہیں کرسکوں گا کیونکہ کچھ چیزیں کرکٹ سے بڑھ کر اور فیملی سب سے بڑھ کر ہوتی ہے۔دوسری طرف اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنائی گئی کہ حسن علی ٹیم کی جانب سے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلیں گے۔ حسن علی نے بتایا کہ ان کا خاندان ایک نجی مسئلے سے دوچار تھا، جسے حل کرلیا گیا ہے۔