پشاور زلمی کے ساتھ پی ایس ایل 6 کا سفر شاندار رہا ، ڈیوڈ ملر

152

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جنوبی افریقا کے اسٹار بلے باز ڈیوڈ ملر کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے ساتھ پی ایس ایل چھ کا سفر شاندار رہا ، پشاور زلمی فیملی کی طرح ہے۔ اچھا وقت گزرا، ڈیوڈملر نے کہا کہ پشاور زلمی مینجمنٹ نے فیملی کی طرح ٹیم کا ماحول رکھا ہے۔ ڈیوڈملرنے کہا کہ نیشنل ڈیوٹی کے لیے اچھی یادوں کے ساتھ واپس جارہا ہوں ، دوبارہ زلمی کی نمائندگی اور پی ایس ایل کھیلنا چاہوں گا ، ڈیوڈملر نے کہا کہ زلمی فینز کا شکریہ جنہوں نے زبردست سپورٹ کی ،ان حالات میں فیملی سے دور فینز کی سپورٹ حوصلہ دیتی ہے۔