پی ایس ایل میں آج2میچوں کا فیصلہ ہو گا

424

ابوظہبی (جسارت نیوز )پاکستان سپر لیگ میں آج2 میچ کھیلے جائیں گے۔ یو اے ای میں لیگ کے 23ویں میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں شیخ زید اسٹیڈیم، ابوظہبی میں مدمقابل ہوں گی۔ لاہور قلندرز کو سہیل اختر لیڈ کریں گے جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں شاہین آفریدی، فخر زمان، محمد حفیظ اور راشد خان شامل ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی اور اسے کیمرون ڈیلپورٹ، محمد نواز اور محمد حسنین کی خدمات حاصل ہیں۔ اسی روز دوسرا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ کراچی کی کپتانی کے فرائض عماد وسیم انجام دے رہے ہیں جبکہ اس ٹیم میں بابر اعظم، محمد عامر اور مارٹن گپٹل جیسے مایہ ناز کھلاڑی شامل ہیں۔