پاکستان اسٹاک میں تیزی : 100 انڈیکس 400 پوائنٹس بڑھ گیا

258

کراچی (اسٹاف رپورٹر )وفاقی حکومت کی جانب سے بزنس فرینڈلی بجٹ پیش کیے جانے اور حصص کی فروخت پر کیپٹل گین ٹیکس کی شرح 15فیصد سے کم کر کے ساڑھے12فیصد کیے جانے کے پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اچھے اثرات مرتب ہوئے اور پیر کو مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 400 پوائنٹس بڑھ گیا جس سے انڈیکس 48300پوائنٹس سے بڑھ کر48700پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں96ار ب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں نے پیٹرولیم، ٹیلی کام ،اسٹیل اور تونائی کے شعبوں میں کھل کر سرمایہ کاری کی جس کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 48400، 48500، 48600 اور48700پوائنٹس کی4بالائی حد عبور کر گیا۔