گورنر سندھ نے کیپٹن معز فائر اینڈ ریسکیو اسٹیشن کا افتتاح کر دیا

247
گورنر سندھ عمران اسماعیل نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں کیپٹن معیز فائر اینڈ ریسکیو اسٹیشن کا افتتاح کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سندھ کے عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے جس کے لیے 3.5ا رب روپے کے خطیر فنڈز مختلف اضلاع کے لیے مختص کیے گئے مگر افسوس سندھ حکومت نے این او سی فراہم نہیں کی جس کی وجہ سے سندھ میں ترقیاتی کاموں پر کام شروع نہ ہوسکا بلکہ فنڈز بھی واپس ہوگئے ۔ آج کراچی کی حالت زار دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے کیونکہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں مگر سندھ حکومت کچھ کرنے کے موڈ میں نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں’’ کیپٹن معیز فائر اینڈ ریسکیو اسٹیشن ‘‘کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان، سینئر نائب صدر شبیر اسماعیل، نائب صدر نعیم حیدر، این کے آئی ڈی ایم سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر صادق محمد ،چیئرمین بورڈ فراز مرزا، سینئر ممبرز سید عثمان علی،سید طارق رشید، اختر اسماعیل و دیگر بھی موجود تھے۔