خواتین اور بچے قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں ،عتیق میر

249
چیئرمین عتیق میر فائونڈیشن عتیق میر اور وفد کاویمن جیل، کراچی سینٹرل جیل کے دورے کے موقع پر گروپ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معاشرہ سزا یافتہ افراد کو قبول نہیں کرتا ، سنگین جرائم پر قید کاٹ کر واپس آنے والے افراد اور ان کی اولاد کو سماج کے طعنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خواتین اور بچے قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں معاشرہ بہتر بنانے اور ملک کا مستقبل سنوارنے کے بجائے زندگی کا قیمتی وقت جرم اور جرائم کی نذر کرنا عقلمندی نہیں ، ان خیالات کا اظہار تاجر رہنما اور عتیق میر فائونڈیشن کے چیئرمین عتیق میر نے گذشتہ روز ایک وفد کے ہمراہ ویمن جیل، کراچی سینٹرل جیل میں نظربند خواتین اور ان کے بچوں سے ملاقات کے موقع پر اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کیا، وفد کی جانب سے معصوم بچوں کو تحائف اور خواتین کو ان کی جائز ضروریات اور روز مرّہ استعمال کا سامان پیش کیا گیا ، فائونڈیشن کی جانب سے زرِ ضمانت کی عدم ادائیگی پر نظربند کیے گئے قیدیوں کی رہائی کی پیشکش بھی کی گئی، اس موقع پر عتیق میر نے ڈی آئی جی ویمن جیل سندھ شیبا شاہ کی کارکردگی اور انتظامی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں قیدی خواتین کو فراہم کی گئیں سہولتیں بیمثال ہیں۔