ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ9ہزار700روپے ہوگئی

248

کراچی (اسٹاف رپورٹر )عالمی مارکیٹ میں 22ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1856ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 800 روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ9ہزار700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت686روپے کی کمی سے94ہزار50روپے پر آ گئی۔