اوپن مارکیٹ : ڈالر کی قیمت فروخت 156.50روپے پر جا پہنچی

217

کراچی (اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ دبائو کا شکار رہا جس کی وجہ سے ڈالر 156روپے سے تجاوز کر گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.70روپے سے بڑھ کر156.20روپے اور قیمت فروخت155.80روپے سے بڑھ کر 156.30روپے ہو گئی ۔