ورلڈتائیکوانڈو ، پاکستان نے پومزے ایونٹ میں سلور میڈل جیت لیا

396
بیروت: لبنان ورلڈ تائیکو انڈو ایشین چیمپئن شپ کے پومزے ایونٹ میں سلور میڈل جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں عائشہ نور، ناجیہ رسول، حمزہ سعید، ہارون خان اور شاہزیب خان کا ٹیم آفیشلز کے ہمراہ گروپ

بیروت/لبنان(جسارت نیوز) پاکستان نے ورلڈتائیکوانڈو ایشین چیمپئین شپ کے پومزے

( (POOMSAEایونٹ میں سلورمیڈل جیت لیافلپائن نے ایونٹ کا گولڈ میڈل اپنے نام کیا پاکستان کیجانب عائشہ نور، نا جیہ رسول،حمزہ سعید، ہارون خان اور شاہزیب خان پر مشتمل مکسڈ ٹیم نے اوور17 فری اسٹائل ایونٹ میں چاندی کاتمغہ حاصل کیا فلپائن کیلئے گولڈ میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں نکی اولیوا،کوب میکاریو، جیولین کرسٹومو،جارڈن ڈومیگیز اور مارون مورٹ شامل تھے پاکستان کیلئے چاندی کاتمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں عائشہ نور، نا جیہ رسول،حمزہ سعید، ہارون خان اور شاہزیب خان کاکہنا تھا کہ ایشیاء کے ٹاپ کلاس کھلاڑیوں کی موجودگی میں سلور میڈل جیتنے پر اللہ کاشکر اداکرتے ہیں وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنے کا کریڈٹ ہماری محنت کے ساتھ ساتھ کوچز اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی مکمل سرپرستی کی مرہون منت ہے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ اور ٹیم لیڈر عمرسعید نے سلور میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایشیاء کی سطح پر سلور میڈل جیتنا نہایت خوش آئند بات ہے ہمارے ایتھلیٹس پاکستان کیلئے جیت کے جذبہ سے سرشار ہوکر مقابلوں میں حصّہ لے رہے ہیں امید ہے کہ آنے والے مقابلوں میں بھی ہمارے کھلاڑی اپنی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے اس موقع پر سلور میڈلز جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کیلئے فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کیجانب سے فی کھلاڑی 50ہزار روپے کیش ایوارڈ دینے کا بھی اعلان کیا۔