سندرن پنجاب کی سٹی کرکٹ ایسو سی ایشنز ٹیموں کی اعلان

193

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی تمام 14 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان کردیا۔ یہ تمام اسکواڈز 5 جولائی سے 31 جولائی جاری رہنے والے انٹر سٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔پی سی بی نے کْل93 میں سے مجموعی طور پر 38 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان کردیا ، باقی ماندہ 55 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان کردیا جائے گا۔یہ انٹر سٹی ٹورنامنٹ دراصل نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کے لییاپنی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں میں جگہ بنانے کا ایک واضح راستہ ہے، جس کا حصہ بننے پر انہیں ستمبر سے شروع ہونے والے پی سی بی ڈومیسٹک سیزن 22-2021 میں شامل فرسٹ کلاس، نان فرسٹ کلاس،50 اوورز اور 20 اوورز پر مشتمل ٹورنامنٹس میں نمائندگی کا موقع مل سکتا ہے۔اس ٹورنامنٹ میںو شامل ہر مچت 2 روز پر مشتمل ہوگا، جہاں ایک دن میں100اوورز ہونگے۔2 روزہ میچوں میں مجموعی طور پر 7 گھنٹوں اور 20 منٹ کا کھیل ہوگا۔ اس دوران دوپہر 12 سے 2 بجے تک 2 گھنٹے کا وقفہ رکھا گیاہے۔ ان میچز کو دونوں ٹیموں کے لیے پہلی اننگز کو 75 اوورز تک محدود رکھا گیاہے۔ کسی بھی بولر کو ایک اننگ میںزیادہ سے زیادہ 15 اوورز کروانے کی اجازت ہوگی۔ان اسکواڈز کا انتخاب قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز اور کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیموں کے ہیڈ کوچز نے میرٹ پر منتخب کی ہے۔