نوواک جوکووچ نے دوسری مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

385

پیرس (جسارت نیوز)عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے دوسری مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، یہ ان کے کیریئر کا 19واں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔ فیصلہ کن معرکہ میں انہوں نے یونان کے ا سٹیفانوس اسٹسپاس کو شکست دی۔ پیرس میں کھیلے گئے فرنچ اوپن مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے یونان کے ا سٹیفانوس اسٹسپاس کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی۔ اسٹسپاس نے پہلے 2 سیٹس میں جوکووچ کو بالترتیب 6-7 اور6-2 سے ہرایا، یہاں ایسا لگ رہا تھا کہ وہ بآسانی یہ میچ جیت جائیں گے مگر2 سیٹس کے خسارے میں جانے کے بعد تجربہ کار جوکووچ نے شاندار کم بیک کیا اگلے دونوں سیٹس بالترتیب 6-3 ، 6-3 سے جیت کر میچ برابر کر دیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں جوکووچ نے اپنی کلاس دکھائی اور 6-4 سے کامیابی حاصل کر کے دوسری مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔