بغداد: بمبار ڈرون سے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ

110

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد میں بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موجود فوجی مرکز پر ایک بار پھر بمبار ڈرون طیارے سے حملہ کردیا گیا۔ عراقی حکا م کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارہ فوجی اڈے کے اندر میزائل داغنے میں کامیاب رہا،تاہم حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا تھا کہ بغداد میں امریکی حلیفوں کے اڈے پر کی گئی کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔