صومالیہ میں الشباب کے خلاف کارروائی‘ 50 جنگجو مارے گئے

251

موغادیشو (انٹرنیشنل ڈیسک) صومالیہ میں عسکریت پسند تنظیم الشباب کے خلاف آپریشن میں 50جنگجو مارے گئے۔ صومالی فوج نے 11جون کو ہران نامی علاقے میں آپریشن شروع کیا تھا،جس کے دوران عسکریت پسندوں کے زیر استعمال کئی اڈوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ الشباب علاقے میں صومالی فوج کے ساتھ شہریوں پر بھی حملے کرتی رہتی ہے۔ صومالی فوج آپریش کے دوران اب تک 6دیہات آزاد کراچکی ہے۔