نیدرلینڈز میں اسرائیل مخالف ریلی فلسطین کے حق میں نعرے

431

ایمسٹرڈیم (انٹرنیشنل ڈیسک) نیدرلینڈز کے شہر روٹرڈیم میں طلبہ کی تنظیم نے فلسطینی عوام کی حمایت میں مظاہرے کے دوران اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین روٹرڈیم کے شوبرگ چوک میں جمع ہوئے۔ انہوں نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی۔ مظاہرین نے فلسطین زندہ باد اور نسلی امتیاز مردہ باد کے نعرے لگائے۔