روس سے تعلقات میں کوئی بہتری نہیں آئی‘ برطانیہ

178

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ روس اور برطانیہ کے تعلقات میں کوئی بہتری نہیں آسکی۔ نیٹو اجلاس سے قبل جانسن کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ پرامید رہتے ہیں کہ روس کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں، تاہم حالات اس سے مختلف ہیں۔ جانسن نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن رواں ہفتے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو سخت پیغامات دیں گے۔ دوسری جانب پیوٹن کا کہنا ہے کہ امریکی ہم منصب سے ملاقات سے جوہری ہتھیاروں میں کمی میں مدد ملے گی۔