شام: اسدی فوج کی بم باری سے 3شہری زخمی

393
ادلب: شہری دفاع کا رضاکار بم باری کے مقام کا جائزہ لے رہا ہے‘ شدید زخمی بچے کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

 

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) اسدی فوج نے شام کے شہر ادلب میں بم باری شروع کردی،جس کے نتیجے میں3شہری زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق اسدی فوج اور ایران نواز ملیشیاؤں نے ادلب کے جنوب مشرق میں واقع معرۃ النعمان نامی قصبے میں بینن اور کنصفرا نامی گاؤں پر فائرنگ کرتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ کارروائی کے دوران 2بچوں سمیت ایک خاتون زخمی ہو گئی، جنہیں فوری طور پر اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا ہے۔