حافظ نعیم الرحمن ودیگر کا سینئر صحافی راجا طارق کے انتقال پر اظہار تعزیت

337

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیر کراچی و انچارج میڈیا سیل ڈاکٹراسامہ رضی،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صہیب احمدنے مقامی چینل سے وابستہ سینئر کرائم رپورٹر اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری راجا طارق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت،لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔