حکومت آئین، قانون اور روایات سے نابلد ہے، ناصر حسین شاہ

147

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ گورنر راج کی بات کرنا فواد چودھری کی ذہنی پسماندگی کی عکاس ہے، پی ٹی آئی حکومت کو آئین، قانون اور جمہوری روایات کا کچھ پتا نہیں۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی اداروں نے اپنی مدت مکمل کی اور نئے انتخابات کیلیے کام شروع ہوچکا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو وقت سے پہلے تحلیل کردیا، پنجاب میں عدالت کے حکم پر بلدیاتی ادارے بحال کیے گئے، اس کے باوجود پی ٹی آئی حکومت پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو کام کرنے نہیں دے رہی، فواد چودھری کس منہ سے سندھ میں بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کی بات کر رہے ہیں؟ خورشید شاہ کے بیٹے کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔