پی ایس ایل :اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں کراچی کنگز کو شکست

333

کراچی( رپورٹ وزیرعلی قادری) اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں کراچی کنگز کو شکست ‘191رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ابوظہبی میں جاری پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو شرجیل خان اور بابراعظم نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا تاہم شرجیل 25 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ مارٹن گپٹل 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔بابراعظم اور نجیب اللہ زردان کے درمیان 117 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ بابراعظم 81 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ نجیب اللہ 71 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔