مختلف واقعات میں باپ بیٹے سمیت 7افراد جاں بحق ، 5 زخمی

218

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات و واقعات میں 7افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں 5افراد زخمی ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق سعود آباد تھانے کی حدود ملیر کالابورڈ لاسی پاڑا کے قریب نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق ہو گیا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 30سالہ روزالدین ولد محمد اکبر کے نام سے ہوئی ،پولیس کے مطابق مقتول افغان باشندہ تھا اور ملزمان نے گھر میں گھس کر جھگڑا کیا پھر فائرنگ کی، واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے، پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے، کورنگی گودام چورنگی پر ریس لگاتے ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا دونوں کی نعشیں پولیس نے اسپتال منتقل کیں جہاں انکی شناخت سالہ طلحہ اور 45 سالہ واحد کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق دونوں باپ بیٹے ہیں۔ قبل ازیں حب چوکی چیئرمین کانٹا کے قریب ٹرک نے موٹرسائیکل سوار دوستوں کو کچل دیا۔ دودوست 16سالہ طاہر ولد محمد خان 18 سالہ،طیب ولدکریم بخش جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا۔ا یدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، نیوکراچی صنعتی ایریا صبا سنیماکے عقب میں واقع چربی کے گودام میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 20سالہ شوکت علی ولد محمد خالد جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی لاش عباسی اسپتال پہنچائی گئی قبل ازیں گلشن اقبال حسن اسکوائر بلاک 11A حسن اپارٹمنٹ کے قریب درختوں میں آ گ لگ گئی ایدھی ایمبولینس اور امدادی رضاکار جائے وقوع پر موجودکوئی بھی جانی نقصان نہیںہوا ،اورنگی ٹاؤن کے علاقے اورنگی ٹاؤن 13نمبر کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں متوفی کی شناخت 51سالہ دلاور ولد عبداللہ کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق متوفی طبعی موت ہلاک ہوا ہے ،ادھرپیر کی صبح نارتھ کراچی انڈا موڑ کے قریب بس کے اندر فائرنگ سے 2 افرادزخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت45سالہ ظفرولدمقصود اور60 سالہ غلام قاسم ولد غلام حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے۔زخمی غلام قاسم کے مطابق اس کا اجمیر نگری میں پلاٹ کا جھگڑا چل رہا ہے اورکیس ہائی کورٹ میں دائر ہے۔ پیر کو غلام قاسم اس کیس کے سلسلے میں ہائی کورٹ جارہا تھا جب اس پر 2 ملزمان نے فائرنگ کی۔ ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے۔زخمیوں میں ایک کی حالت نازک ہے۔کلفٹن تین تلوار کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے یکے بعد دیگرے سات افراد اور دو خواتین کو لوٹ لیا ملزمان نے تین تلوار سے چودھری خلیق الزماں روڈ تک لوٹ مارکی۔ ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے نوجوان واحد کو گولی مار کر زخمی کردیا۔