عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری مکمل

329

اسلام آباد (آن لائن) عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں4 روپے20 پیسے اضافے کی سمری بھجوادی۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی طرف سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں4 روپے20 پیسے تک اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل3 روپے50 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق16 جون سے ہوگا۔