پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

237

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔

وزرات خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 110 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 79 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافہ کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 112 روپے 55 پیسے اور لائٹ ڈیزل 79 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 81 روپے 89 پیسہ فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔