دورہ انگلینڈ؛ قومی کھلاڑی 20 جون کو بائیو سیکیور ببل جوائن کریں گے

282

قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ قومی اسکواڈ کے تمام ارکان 25 جون تک ہوٹل میں آئسولیٹ کریں گے۔

انگلینڈ اور پاکستان کی تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز 8 جولائی سےشروع ہوگی جس کے لیے قومی اسکواڈ لاہور سے براستہ یو اے ای چارٹرڈ طیارے سے انگلینڈ پہنچے گا۔

پی ایس ایل کھیلنے والے قومی کرکٹرز یو اے ای میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔قومی اسکواڈ کے تمام ارکان 20 جون کو بائیو سیکیور ببل جوائن کریں گے اور 25 جون تک ہوٹل میں آئسولیٹ کریں گے۔

قومی اسکواڈ کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ 16 جون کو ہوگی جب کہ ہوٹل پہنچنے پر دوسری اور 23 جون کو تیسری کوویڈ ٹیسٹنگ ہوگی۔