کالعدم ٹی ایل پی پر آزاد کشمیر انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد

557

اسلام آباد: کالعدم تحریک لبیک پاکستان( ٹی ایل پی ) پر آزاد کشمیر انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائدکردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ داخلہ کا کہنا ہےکہ ٹی ایل پی پرپابندی انسداد دہشت گردی ایکٹ 201کے تحت لگائی گئی،تحریک لبیک کو کسی بھی سیاسی سرگرمی کی جازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ ٹی ایل پی نے فرانس میں ناموس رسالتؐ کی توہین پر فرانسیسی سفیر کو نکالنے کے لیے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے تھے، جس میں ٹی ایل پی کے کئی کارکنان پولیس شیلنگ سے شہید اور زخمی بھی ہوئے تھے جبکہ اس تصادم میں پولیس اہلکار بھی شہید  اور زخمی بھی ہوئے تھے، جس کی وجہ سے حکومت نے ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دیا تھا۔