وزیراعظم کی انجری کے باوجود ڈیوٹی انجام دینے والے اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو شاباش

304

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے انجری کے باوجود ڈیوٹی انجام دینے والے اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل شکیل سے ملاقات کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے انجری کے باوجود ڈیوٹی انجام دینے والے اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل شکیل سے ملاقات کی اور اس کی ہمت کی داد دی۔ وزیراعظم ہیڈ کانسٹیبل کے پاس گئے اور اس سے گفتگو کی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے تمہارے بارے میں پڑھا، اتنے لوگوں نے سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایک آدمی جب عوام کیلئے کھڑا ہوتا ہے اور اپنی قربانی دیتا ہے تو اس سے محکمہ پولیس کا سارا امیج بہتر ہو جاتا ہے۔

وزیراعظم نے ہیڈ کانسٹیبل سے کہا کہ میں آج خاص آپ کو بلایا ہے آپ کو مبارکباد دینے کیلئے، ہم آپ کو انعام بھی دیں گے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں فریکچر بازو کے ساتھ ٹریفک پولیس اسلام آباد کے اہلکار قیصر شکیل کو ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔