کویت میں غیرملکیوں کی آمد پر تاحکم ثانی توسیع

440

کویت نے غیرملکیوں کی مملکت میں آمد پر پابندی میں تاحکم ثانی توسیع کر دی۔

کویتی میڈیا کے مطابق حکومت نے کورونا وبا کے تناظر میں عائد کردہ غیرملکیوں پر پابندی کو ‏برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکیوں کے مملکت میں داخلے پر تاحکم ثانی پابندی عائد رہے گی البتہ بیرون ملک پھنسے ‏کویتی شہریوں اور مقیم افراد کو ایس او پیز کے تحت داخلے کی اجازت ہو گی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کورونا کی نئی اقسام اور شکلوں کو مدنظر ‏رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کویت سے باہر پھنسے ہوئے غیر ملکی اساتذہ کی واپسی کی تاریخ طے کردی گئی ‏ہے، ‏کویتی حکومت کا کہنا ہے کہ مذکورہ اساتذہ یکم اگست سے نئے ورک ویزوں پر ملک میں ‏داخل ‏ہوسکتے ہیں۔