پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور کم ازکم اجرت میں اضافہ

328

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ورکرز کی کم از کم اجرت میں اضافے کی منظورے دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے ضمنی بجٹ مالی سال 21-2020 کی بھی منظوری دی۔

کابینہ نے صوبائی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی جب کہ ورکرز کی کم ازکم اجرت 17500 سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زرعی ٹیکس میں اضافے کی تجویز مستردکردی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ  کسان پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا  آج پی ٹی آئی کے دور میں کاشتکار خوشحال ہے کاشتکار کو مزید خوشحال بنائیں گے اور ریلیف دیں گے۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین اور وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے بہترین بجٹ پر صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری، چیئرمین P&D، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری P&D اور متعلقہ محکموں کے افسران کی کارکردگی کی تعریف کی۔