پنجاب حکومت کا بجٹ صرف جھوٹ کا پلندہ ہے، حمزہ شہباز

528
نالائق حکمرانوں سے عوام کو نجات دلائیں گے، حمزہ شہباز

لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہےکہ پنجاب حکومت کا بجٹ صرف جھوٹ کا پلندہ ہے،کینٹر پر کرنے والے  ہر  وعدے جھوٹ ثابٹ ہوئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ آج مہنگائی ن لیگ کے دور سے ڈبل ہے، حکومت کہہ رہی ہےکہ ٹیکس فری بجٹ دے رہے ہیں،ایک سال میں بجلی کی قیمت 28روپے بڑھائی گئی ۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہائر ایجوکیشن کا بجٹ 3ارب روپے کم کردیا گیا،ہم 12ہزار میگاواٹ بجلی چھوڑ کر گئے تھے، آج گھنٹو گھنٹو لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں،پنجاب کا بجٹ نمبرز کا گورکھ دھندا تھا۔