اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے اچھی خبر

264

اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے اچھی خبر ہے کہ فاسٹ بولر حسن علی نے وطن واپس نہ جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے بقیہ میچز کے لیے دستیابی ظاہر کر دی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے سوشل میڈیا جاری بیان میں بتایا کہ کرکٹر حسن علی پی ایس ایل کے بقیہ میچزز میں بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب ہوں گے۔

کرکٹر  حسن علی نے دو روز قبل فیملی وجوہات پر پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا تاہم اب وہ بقیہ میچز کے لیے بھی ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

حسن علی نے اہل خانہ سے مشاورت کے بعد وطن واپس نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیملی ایشو کی وجہ سے وطن لوٹ رہے تھے لیکن اہلیہ کاشکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مشکل حالات میں ساتھ دیا اور کیریئر پر توجہ مرکوز کرنے کا کہا۔