فٹبالرز میں کورونا، کیا میسی کوپا امریکا کپ نہیں کھیلیں گے؟

246

مایہ ناز فٹبالر لیونل میسی نے کوپا امریکا کپ پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

لیونل میسی نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالف ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کورونا پھیل سکتا ہے، بولیویا، کولمبیا اور وینزویلا کے کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے موجودہ صورتحال میں احتیاط بہت مشکل ہوگی۔

خبر ایجنسی کے مطابق وینزویلا کے 8 اور بولیویا کے 3 کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے،  آٹھ کھلاڑیوں سے محروم ہونے کے بعد وینزویلا کو برازیل سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کوپا امریکہ کپ کے  افتتاحی میچ میں  برازیل نے وینزویلا کو  3 صفر سے شکست  دی۔ برازیل کی جانب سے مارکنوس، نیمار اور گبریل باربوسانے گول کئے۔

دوسری جانب کولمبیا نے ایکواڈور کو ایک صفر سے ہرا دیا، کولمبیا کے ایڈوین کورڈونا نے فری کک پر خوبصورت گول کیا۔