وزیر اعظم ہٹلر کے شاگرد ہیں، پارلیمنٹ کو بنی گالا بنانا چاہتے ہیں ، ن لیگ

381

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہےکہ عمران خان ہٹلر کے شاگرد ہیں، ون پارٹی سسٹم لانا چاہتے ہیں،وزیراعظم پارلیمنٹ کو بنی گالا ہاؤس بنانا چاہتے ہیں۔

 حکومت اپوزیشن لیڈر کا سچ نہیں سننا چاہتی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ ہم نے بڑے بڑے ڈکٹیٹر کو بھگایا ، عمران خان کو بھی گھر بھیجیں گے، عوام کی جیب خالی ہے اور بجٹ جعلی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے تین سال سے دفاعی بجٹ کو منجمد کیا ہوا ہے، حکومت کے خلاف  پیپلزپارٹی کے سینیٹرزکے ساتھ مل کرکام کریں گے۔