میہڑ ،نہروں میں پانی کی قلت کے خلاف آبادگاروں کا احتجاج

148

میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ رائس کینال اور ان سے نکلنے والی نہروں میں پانی کی قلت کیخلاف میہڑ میں آبادگار ہاری اور ایس یو پی کی جانب سے سکندر سوڈہر، عبدالحمید سومرو، جاجی خان مارفانی سرور سوڈھر ودیگر کی قیادت میں ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اٹھا کر میہڑ بائی پاس سے احتجاجی ریلی نکال کر پیدل مارچ کرکے میہڑ گھنٹہ گھر چوک اور نیشنل پریس کلب میہڑ کے سامنے دھرنا دیا۔ مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے اور نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جون ماہ پورا ہونے والا ہے، افسوس اس وقت تک رائس کینال اور ان سے نکلنے والی نہروں میں پانی نہیں آ سکا ، آبپاشی عملدار بیج کمپنیوں سے ملی بھگت کرکے پانی نہیں دے رہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ رائس کینال اور ان سے نکلنے والی نہروں میں پانی دے کر آبادگاروں کی بیچنے ختم کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آبپاشی کھاتے کی جانب سے انجینئرز کو بٹا کر والوو کی صفائی کرائی جائے اگر عمل نہیں ہوا توآنے والے بدھ کے دن آبپاشی آفس کے سامنے دھرنا دیا جائیگا۔