حافظ نعیم الرحمن و دیگر کا فہیم صدیقی کے سسر کے انتقال پر اظہار تعزیت

266

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیر کراچی و انچارج میڈیا سیل ڈاکٹر اسامہ رضی، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری اور ڈپٹی سکرٹری اطلاعات صہیب احمد نے مقامی چینل کے بیورو چیف فہیم صدیقی کے سسر کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلیے دعائے مغفرت، لواحقین و پسماندگان کیلیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔